تضارب کے معنی

تضارب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَضا + رُب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٨ء میں "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ضرب "," ضَرْب "," تَضارُب"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تضارب کے معنی

١ - ٹکراو، ایک دوسرے کو مارنا۔

"فطرت.ایک طرف انسان کو تصادم و تضارب سے مجروح کر رہی تھی۔" (١٩١٦ء، گہوارہ تمدن، ٢١)

٢ - [ جفر ] ضرب دینا، باہم ضرب کھانا یا دینا۔

"تضارب حروف المراتب کے بیان میں جو کہ مراتب حروف کے ابجد میں ہیں انکو اعداد حروف میں ضرب کرے۔" (١٩٥١ء، مفتاح الجفر، ٣٢)

Related Words of "تضارب":