تطول کے معنی

تطول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَطَوْ + وُل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "تشنیف الاسماع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حد سے بڑھنا","دوسرے کے حقوق مارنا","فاﺋدہ پہنچانا"]

طول طَوِیل تَطَوُّل

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تطول کے معنی

١ - احسان رکھنا، کسی پر بخشش کی زیادتی کرنا، فضل، بخشش۔

"خواہ خیر خواہوں کی مکاثرت و زیادتی سے میرا اکرام کرے تو اس بات کو براہ تطول و تفضل ومہربانی عمل میں لائے۔" (١٨٨٨ء، تشنیف الاسماع، ٣٩)

٢ - پھیلاؤ، لمبا کرنے یا ہونے کا عمل۔

"تفشی زور سے اس کی سمت کے علی القوائم سکڑاؤ پیدا ہوتا ہے اور فشاری زور سے اسکے علی القوائم تطول۔" (١٩٤٧ء، مضبوطی اشیا، ٥:١)

٣ - [ طب ] لمبا چوڑا سلسلہ، بھراؤ، موجودگی، کثرت۔

"یہ عقدہ ام جافیہ میں مدفون ہوتا ہے اور اسکے ارد گرد زیر عنکبوتی فضا کا ایک تطول پایا جاتا ہے جس کا کھولنا لازمی ہوتا ہے۔" (١٩٣٧ء، جراحی اطلاقی تشریح، ١٤٧:١)

تطول english meaning

energyessencegistpithvigour

Related Words of "تطول":