تعاون کے معنی

تعاون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعا + وُن }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں ١٩٠٦ء کو "الحقوق و الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مدد کرنا","ایک دوسرے کی مدد کرنا","باہمی امداد","مدد کرنا"]

عون تَعاوُن

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تعاون کے معنی

١ - امداد باہمی، ایک دوسرے کی مدد کرنا۔

"شیطان چاہتا ہے کہ ایک دوسرے سے الگ رہو تاکہ دشمن تم پر قابو پا کر تکلیف پہنچائیں اور پاس پاس اترنے سے ضرورت پڑنے پر تعاون میں آسانی ہوتی ہے اور یہ فائدہ کیا کم ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٤٤:٣)

٢ - [ طب ] دو دواؤں کے ملنے سے ایک یا دونوں کی تاثیر بڑھ جانا، جس طرح دوسری تاثیر کا کمزور ہو جانا یا رک جانا تضادالعمل کہلاتا ہے۔ ایسی تاثیر کے یک طرفہ یا دو طرفہ ازد یاد کو تعاون (Synergism) یا استقوا (Potentiation) کہتے ہیں۔ (علم الادویہ، 112:1)

تعاون کے مترادف

مدد

اتفاق, اعانت, امداد, عَوَنَ, مدد, معاونت

تعاون english meaning

assistance; mutual aid; conspiringassistanceco-operationmutual aidto have an attack of cholera

شاعری

  • گلوں کے ساتھ تعاون کیا ہے کانٹوں نے
    چمن کی ورنہ مکمل نہ ہوسکی تصویر
  • حر سے کوئی امید تعاون گناہ ہے
    مانے گا کیا وہ بات مری بادشاہ ہے
  • تجربہ ترک تعاون کا کریں یہ نونہال
    گور میں جو پاوں لٹکائے ہوئے ہیں ان کو کیا

Related Words of "تعاون":