تعجب انگیز کے معنی

تعجب انگیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعَج + جُب + اَن (ن مغنونہ) + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |تَعَجُّب| کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر |انگیختن| سے فعل امر ہے اور اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔ اردو میں ١٩٤٣ء، کو "سیدہ کی بیٹی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

تعجب انگیز کے معنی

١ - حیرت میں ڈالنے والا، عجیب و غریب۔

"سرد ممالک کے مقابلے میں وہاں بارہ تیرہ سال کی لڑکیوں کی شادی تعجب انگیز نہیں۔" (١٩٤٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٧١)