تعمیری کے معنی
تعمیری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَع + می + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تعمیر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت ملانے سے |تعمیری| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩١٥ء میں "فلسفہ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تعمیر سے نسبت"]
تَعْمِیر تَعْمِیری
اسم
صفت نسبتی ( واحد )
تعمیری کے معنی
١ - تعمیر سے متعلق، عمارتی، تعمیر کا۔
"تعمیری سامان کی بڑھتی ہوئی گرانی بھی بڑی تشویشناک ہے۔" (١٩٧٦ء، جنگ، کراچی، ٢٦ نومبر، ٤)
٢ - افادی اصلاحی یا ترقی و بہبود کے امور سے متعلق (تخریبی کی ضد)۔
"جماعت سے مفید و تعمیری کام لینے کا اصلی راز اس کی خوش تربتی، باضابطگی اور انتظام میں مضمر ہے۔" (١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ٢٣٤)
تعمیری english meaning
constructive [عمر]~A
شاعری
- دور تعمیری میں قسمت کی خرابی دیکھیے
آنکھ کا پردہ اٹھایا بے حجابی دیکھیے - فعل تعمیری سے گویا اس طرح ہے ان کو بیر
جیسے فیض آباد کے بچھوے سے بھاگیں و حشن وطیر