تفسیر کے معنی

تفسیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَف + سِیر }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفصیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے اردو میں عربی زبان سے داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "شکار نامہ، شہباز، سکھر، فروری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمانی کتاب کی شرح","شرح کرنا","قرآن شریف کی شرح","قرآن شریف کی شرح کے لئے اُردو میں استعمال ہوتا ہے","مغزِ سخن کو ظاہر کرنا"]

فسر تَفْسِیر

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَفْسِیریں[تَف + سی + ریں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : تَفْسِیرات[تَف + سی + رات]
  • جمع غیر ندائی : تَفْسِیروں[تَف + سی + روں (و مجہول)]

تفسیر کے معنی

١ - تشریح، مطلب، توضیح۔

"تفسیر اس کی عاملوں سے پوچھنا چاہیے" (١٨١٠ء، اخوان الصفا، ١٤)

٢ - قرآن مجید کی شرح۔

"میں آکر تفسیر کا مستقل درس دوں گا" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٤٥٠)

٣ - وضاحت جس سے مطلب سمجھ میں آئے، تو ضیحی شرح۔

"مبین وہ اسم ہے کہ ایک جملہ اس کے بعد اس کی تفسیر میں واقع ہو" (١٨٨٩ء، جامع القواعد (محمد حسین آزاد)، ١٥٢)

تفسیر کے مترادف

تشریح, تعبیر, تفصیل, شرح, صراحت, ترجمانی

تبیئن, تشریح, تصریح, تعبیر, تفصیل, توضیح, سمجھانا, شرح, صراحت, وضاحت, ٹیکا

تفسیر کے جملے اور مرکبات

تفسیر وار, تفسیرداں

تفسیر english meaning

explainingexpoundinginterpreting; explanationexpositioninterpretation (esp. of the Quran); paraphrase; commentarycommentaryexegetical writing , commentary [A]explanationQuranic exegesis , exegesis of the Holy Quran

شاعری

  • تفسیر لن ترانی واعظ نہ کر بیاں تو
    چرچا نہیں ہے لازم اپس کی گفتگوکا
  • والنجم کی تفسیر میں آیا ہے جو تارا
    اس تارے نے خورشید کو آنکھوں سے اتارا
  • قل کی آیت رکھے ہیں مکھ اوپر اب علم سیتیں
    عالماں کوں کدھیں تفسیر تو ناجانے جائے
  • شہ سے کہا نام ان کے مرے دل پہ ہیں تحریر
    کی مصحف ناطق نے پھر ان ناموں کی تفسیر
  • بولے حفاظ حدیث اے اہل دیں
    ہیں یہ تفسیر اوپر اکثر تبعیں
  • چشم بیجا میں نہیں ہے یہ رکگوں کی سرخی
    ہے خط نسخ میں تفسیر لکھی بیضاوی
  • جانے کس رنگ میں تفسیر کریں اہل ہوس
    مدح زلف و لب و رخسار کروں یا نہ کروں
  • نمایاں خط نہیں اوس مصحف رخسار کے اوپر
    لکھی و الشمس کی تفسیر ہے یہ خط ریحاں سے

Related Words of "تفسیر":