تفضیل کل کے معنی

تفضیل کل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَف + ضی + لے + کُل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |تفضیل| کے ساتھ عربی زبان سے اسم |کُل| بطور |صفت| لگایا گیا ہے۔ |تفضیل| موصوف ہے اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں ١٩٠٤ء کو "مصباح القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تفضیل کل کے معنی

١ - (لفظاً) تمام پر فضیلت دینا، (قواعد) صفت کا وہ درجہ جس کے ذریعے ایک موصوف کی تمام پر ترجیح ظاہر کی جائے (فارسی میں صفت کے بعد |ترین| لگا کر ظاہر کرتے ہیں، جیسے : بزرگ ترین سب سے بزرگ، بدترین سب سے برا)۔

"اردو میں اسم تفضیل - کے تین درجے بھی قرار دیے ہیں - پہلے کو تفضیل نفسی کہا ہے، - تیسرے کو تفضیل کل۔" (١٩٠٤ء، مصباح القواعد، ١٥١)

تفضیل کل english meaning

["the superlative degree"]