تقرب کے معنی

تقرب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَقَر + رُب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب |تَفْعُّل| کے وزن پر مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "انتباہ الطالبِین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نزدیک ہونا","قرب ڈھونڈنا","نزدیک ہونے کی کوشش کرنا"]

قرب تَقَرُّب

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : تَقَرُّبات[تَقَر + رُبات]

تقرب کے معنی

١ - نزدیکی، قرب، قربت، نزدیک ہونا۔

"افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ. دفعۃً اس درجہ کا تقرب مرے نتائج پیدا کرے گا۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٣:٥)

٢ - نزدیک ہونے کی کوشش کرنا، قرب ڈھونڈنا۔ (جامع اللغات)

"اگر معمولی تقرب مطلوب ہو تو ہم عہ کی ان سب قوتوں کو خارج کر سکتے ہیں جن کا درجہ ایک سے بڑا ہے۔" (١٩١٩ء جبر و مقابلہ، ٢٨٦:١)

٣ - [ ریاضی ] ایسا نتیجہ یا حل جو بالکل قطعی نہ ہو لیکن تقریباً صحیح ہو اور مخصوص مقصد کے لیے کافی ہو، قریب قریب۔

تقرب کے مترادف

قرب, قربت

قرب, قَرِبَ, قربت, قُربت, نزدیکی

تقرب english meaning

accessapproachcentremiddlenearnesnearnessproximitythe navelumbilicus

Related Words of "تقرب":