تقریباً کے معنی

تقریباً کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَق + ری + بَن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |تقریب| کے ساتھ |اً| بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٥٩ء کو "خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُنمان سے","قریب قریب","قریب۔ قریب","لگ بھگ"]

قرب تَقْرِیباً

اسم

متعلق فعل

تقریباً کے معنی

١ - قریب قریب، تخمینی طور پر، اندازاً۔

"ہندوستان کا بھی تقریباً یہی حال ہے۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١٥:٥)

٢ - کسی تقریب یا سلسلہ سے ضمناً، موقع سے، موقع کی مناسبت سے، برسبیل تذکرہ۔

"تقریباً تمہارا ذکر درمیان میں آیا ہے۔" (١٨٥٩ء، خطوط غالب، ١٧٤)

٣ - ضمناً، ذلی طور پر۔

"پسودن اور ہپسو دن کا ذکر تقریباً اوپر لکھ آیا ہوں۔" (١٩٦٣ء، لطائف غیبی (افادات غالب)، ٥٦)

تقریباً کے مترادف

تخمیناً, اندازاً

اندازاً, تخمیناً, قریباً

تقریباً english meaning

near tonearlyapproximatelyaboutapproximately , round about [A ~ قرب]herehithernearNearlyround about [A ~ قرب]

Related Words of "تقریباً":