تقریر کے معنی

تقریر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَق + رِیر }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٣ء کو "نوسرہار" بحوالہ اردو ادب، ٦، ٥١:٢، میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیان لکھنا","بات چیت","بحث مباحثہ","بکھان۔ سپیچ (کرنا ہونا کے ساتھ)","زبانی بیان","علمی یا عقلی تقریر","علمی یا عقلی تکرار"]

قرر تَقْرِیر

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَقْرِیریں[تَق + ری + ریں]
  • جمع استثنائی : تَقْرِیرات[تَق + ری + رات]
  • جمع غیر ندائی : تَقْرِیروں[تَق + ری + روں (و مجہول)]

تقریر کے معنی

١ - بیان، گفتگو، بات چیت۔

"ایسی فصیح اور پر درد تقریر کی کہ دونوں آبدیدہ ہو گئے۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٢١)

٢ - توضیح، تفصیل سے بیان کرنا۔

 لیاقت اتنی کہاں خاکسار کو اس کی کہ اس کی بخشش ہمت کی کر سکے تقریر (١٨٠٣ء، گل بکاؤلی، ٤)

٣ - وعظ، درس، خطبہ۔

"اب تک عوام اور حاضرین کا کام جلسوں میں سمع و طاعت تھا یعنی تقریروں کا سننا - زیادہ سے زیادہ ووٹ کے لیے ہاتھ اٹھا لینا۔" (١٩١٤ء، محمد علی، ٢٨١:٢)

٤ - بحث، تکرار، مباحثہ، حجت۔

"اصل میں اس مقام پر ایک تقریر ہے جو متعلق ہے عبارت سے وقایہ کی۔| (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ١٢٩:٣)

٥ - زبان، بول چال، بولی (تحریر کے بالمقابل)۔

"تقریر اور ہے تحریر اور ہے، اگر تقریر بعینہ تحریر میں آیا کرے تو خواجہ بقراط - یہ سب نثر میں کیوں خون جگر کھایا کرتے۔" (١٨٥٩ء، خطوط غالب، ٤٧٧)

٦ - آواز، حکایت صوت۔

 آہ سوں عاشق کی عارف بوجھتے ہیں حال دل جیوں کہ سمجھے صوت سوں صراف تقریر طلا (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٣٨)

تقریر کے مترادف

خطاب, درس, گفتگو, وعظ

اسپیچ, بحث, بیان, تذکرہ, حجّت, حُجّت, خطبہ, درس, ذکر, قَرّرَ, گفتگو, لیکچر, مُباحثہ, وعظ

تقریر english meaning

speakingdiscoursing; relating; explaining; confirming; speechdiscoursestatementdeclarationassertionnarrativeaccountdetail; exposition; avowalconfession ascertainment; confirmation(Plural) تقاریر(rare) commentaddressargumentlectureorationreasoningspeechtalkthus farto this degreeto this pointup to this place

شاعری

  • آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھاے
    مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
  • سن کے میرے حال کو اس بت کے آنسو گر پڑے
    درد کی تقریر نے پتھر کو پانی کردیا
  • بیئB جچگ سوز دک سیبا اس آہن دل کی خاطر میں
    زبان شمع کی تقریر کو گلگیر کیا سمجھے
  • بعد مدت کان رکھے ہیں جو میری بات پر
    سن گئے تقریر سمجھے مدعا کچھ بھی نہیں
  • ناصحا پوچھ نہ احوال خموشی مجھ سے
    ہے یہ وہ بات کہ آتی نہیں تقریر کے بیچ
  • کروں کیا وصف اس سنگت کی تحریر
    کروں کیا ان کی میں خوبی کی تقریر
  • آہ سوں عاشق کی عارف بوجھتے ہیں حال دل
    جیوں کہ سمجھے صوت سوں صراف تقریر طلا
  • غیر سے چوری کے کنگن لے کے کیوں اچھا کہا
    ہاتھ باندے گا ترے لچھا تری تقریر کا
  • ان کی خاموشی میں تو عالم ہے اک تصویر کا
    اور جب کی بات لچھا بندھ گیا تقریر کا
  • کل کی طرح سے آج بھی لڑنے کا قصد ہے
    لائے ہیں آپ پھر وہی تقریر دیکھئے

محاورات

  • الٹی تقریر
  • تقریر کا شہد و شکر ہونا
  • تقریر کا لچھا بندھ جانا

Related Words of "تقریر":