تلازمہ کے معنی

تلازمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَلا + زِمَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٦ء کو "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الفاظ کا استعمال مضمون کے لحاظ سے (لَزَمَ۔ چمٹنا)","رعایت لفظی"]

لزم تَلازِمَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : تَلازِمے[تَلا + زِمے]
  • جمع : تَلازِم[تَوا + زِم]
  • جمع استثنائی : تَلازِمات[تَلا + زِمات]
  • جمع غیر ندائی : تَلازِموں[تَلا + زِموں (و مجہول)]

تلازمہ کے معنی

١ - مضمون کی رعایت سے الفاظ کا استعمال جو صفت شعری میں داخل ہے۔ کسی چیز کے سارے یا بعضے لوازم کو دوسرے مطلب میں اسی خوشنمائی کے ساتھ ادا کرنا کہ کوئی لفظ ان لوازم کا بے محل یا بے معنی نہ ہو (انشائے بہارِ بے خزاں 66)

"سبحان اللہ جہاں جس رنگ کا تلازمہ باندھا اس کی تصویر کھینچ دی ہے۔" (١٩٤٧ء، مضامینِ فرحت، ٢٥٤:٤)

٢ - لازم ہونے والی بات، لازمی حصہ۔

"بنی اسرائیل نے مصر میں . قیام کرنے کی بدولت مصریوں سے حیات بعد الموت کا تصور اس کا تلازمہ یعنی جزا و سزا کا عقیدہ اکتساب کر لیا ہو گا۔"١٩٧٢ء، روح اسلام (ترجمہ)، ٣١٥

تلازمہ english meaning

a fellow or match or equalalikeequalmechanical use of words relating to one idea

Related Words of "تلازمہ":