تمتمانا کے معنی

تمتمانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَم + تَما + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بخار یا گرمی سے","چہرے کا سُرخ ہوجانا","دھوپ کی گرمی یا بخار کے باعث چہرہ سرخ ہوجانا","سرخ ہونا","گرم ہونا","گرمی سے منہ لال ہوجانا","لال بھبھو کا ہونا"]

اسم

فعل لازم

تمتمانا کے معنی

١ - خارجی یا اندرونی گرمی یا کسی جذبے کے اثر سے چہرے کا سرخ ہو جانا، گرما جانا۔

"نازک مزاج اور مغرور عورت ہے رخسار تمتمائے ہوئے ہیں۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٦٨)

٢ - چمک جانا، روش ہو جانا، جگمگانا۔

 لگیا تمتمانے بھتر بھار گھر جو یک برج میں آ پھرے کئی چندر (١٦٩٥ء، دیپک پتنگ (قض، ٥٠)

٣ - ٹمٹمانا (پلیٹس؛ جامع اللغات)

تمتمانا english meaning

(of face) reddenbe enragedflashflowflushgood mannersgood morningmoresrules or etiquette (of)sparkle

محاورات

  • منہ تمتما جانا یا تمتمانا

Related Words of "تمتمانا":