تنقید حیات کے معنی
تنقید حیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَن + قی + دے + حَیات }
تفصیلات
iعربی زبان مرکب اضافی ہے۔ اسم |تنقید| کے ساتھ |حیات| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٧٥ء کو "ارسطو سے ایلیٹ تک" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تنقید حیات کے معنی
١ - زندگی کی اچھائی برائی پر نظر ڈالنا یا بیان کرنا، زندگی کے احوال اور کوائف کی چھان بین۔
"ادب تنقید حیات ہے اور تنقید کا منصب یہ ہے کہ وہ زندگی کے تمام حالات و عوامل کا جائزہ لے اس میں معاشرتی، فکری، تعلیمی اور مذہبی پہلو بھی شامل ہیں۔" (١٩٧٥ء، ارسطو سے ایلیٹ تک، ٥٩)