توتلا کے معنی

توتلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ توت (واؤ مجہول) + لا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت رائج ہے ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ آدمی جس کی زبان موٹی ہونے کے باعث الفاظ صاف نہ نکلیں","وہ جو اچھی طرح نہ بول سکے","وہ جو بچّوں کی طرح بولے"]

تھوت+اِل+کہ توتْلا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : توتْلی[توت (واؤ مجہول)]
  • واحد غیر ندائی : توتْلے[توت + لے]
  • جمع : توتْلے[توت (واؤ مجہول)]
  • تفضیلی حالت : توتْلوں[توت + لوں (و مجہول)]

توتلا کے معنی

١ - تتلانے والا، جو حروف کا صحیح تلفظ نہ کر سکتا ہو (بچپن کی وجہ سے یا بیماری کے سبب)۔

"اگر کوئی شخص توتلا ہووے یا ہکلاتا ہووے . تو دربار میں عرض معروض نہ کرے۔" (١٨٥٦ء، فوائدالصبیان، ٨)

٢ - جس میں توتلا پن پایا جائے، تتلانے سے متعلق۔

"اس چڑیل کو اس کی توتلی باتیں بہت پسند ہیں گھنٹوں گود میں لیے کھیلا کرتی ہے۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٧٨)

توتلا english meaning

lispingSpeaking indistincty as a childstammeringstutteringtake careto look after

Related Words of "توتلا":