تپ دق کے معنی
تپ دق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَپے + دِق }
تفصیلات
iفارسی مصدر تاپیدن سے مشتق اسم |تاپ| کی مغیرہ صورت |تَپ| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی سے ماخوذ اسم |دِق| بطور صفت لگانے سے مرکب توصیفی بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڈا آزار","تپ استحوانی دق","تِپ مزمن","تپ مُزمن","تپ کہنہ","تپِ کہنہ","تپ کُہنہ","تپ کہنہ پُرانا بخار جو عموماً پھیپھڑوں کے خراب ہونے کی وجہ سے آتا ہے","راج روگ","وہ بخار جس سے حرارتِ غریبی اعضائے رئیسہ و اصلیہ وغیرہ میں سرایت کرکے بدن کی رطوبت سُکھادے"]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
تپ دق کے معنی
١ - دق کے مرض کا بخار، ٹی بی، جو اعضائے رئیسہ میں حرارت سرایت کر جانے کے سبب بدن کی رطوبت کو سکھا دیتا ہے۔
"تپ دق اور گرم بخاروں کو اور پرانی گرم کھانسی کو اور نزلہ کو نہایت فائدہ دیتا ہے۔" (١٩٣٥ء، جامع الفنون، ١٢٧)
تپ دق english meaning
a hectic or chronic fever pulmonary consumption