تھانا
{ تھا + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور معرفہ شکل کے ساخت بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : تھانے[تھا + نے]
- جمع : تھانے[تھا + نے]
- جمع غیر ندائی : تھاوں[تھا + نوں (و مجہول)]
تھانا کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں ضلع کے کسی مقررہ علاقے کی نگرانی کے لئے تھانے دار اور پولیس کے سیاہی رہتے ہیں۔ بڑے شہروں یا علاقے کا تھانہ کوتوالی کہلاتا ہے۔
کلکٹر مہرباں تھانے میں عزت شہر میں وقعت یقینی ہے ترا زاہد ولی باخدا ہونا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٩)
٢ - چھاؤنی کی لائن کی اندرونی جگہ (جامع اللغات)۔
"میرا نام انتظار ہے، عاشق مجھ سے بیزار ہے، حسبِ ارشاد حسن ماہ سیما یہاں میرا تھانہ ہے۔" (١٨٥٧ء، گلزار سرور، ٤٩)
٣ - جگہ، ٹھکانہ، جائے قیام، گاؤں میں زمیندار کا مکان۔
٤ - بانسوں کا ڈھیر (فرہنگِ آصفہ)
انگلش
["A subordinate police station; a station; a guard; the inside of the lines of an army; a heap or stack of bamboos"]