تہجی کے معنی

تہجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَہَج + جی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦١ء کو "دیوان ناظم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حروفِ مفردہ کا پڑھنا","حروف کا پڑھنا","علم حروف (ہَجَوَ۔ حروف ملانا)","ہجّے کرنا","ہجے کرنا"]

ھجج تَہَجّی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تہجی کے معنی

١ - ہجے کرنا، حروف مفردہ کو باہم ترکیب دے کر پڑھنا۔

 ہے یہ نفرت کہ جو لکھتے ہیں تہجی کے حروف چھوڑ دیتے ہیں وہ جو حرف میرے نام میں ہے (١٨٦١ء، دیوان ناظم، ٢٠١)

٢ - کسی زبان کے حروفِ مفردہ، حروف تہجی، حروف ہجا۔

"ہمارے حروف تہجی بنیادی طور پر صوتی ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٣٨٩)

٣ - کسی کی ہجو کرنا۔ (فرہنگ عامرہ)

تہجی کے جملے اور مرکبات

تہجی نامہ

تہجی english meaning

orthographyspelling

Related Words of "تہجی":