تیرہ کے معنی

تیرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تے + رَہ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ|تریودش| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں تصرف کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٩٠ء کو شاہ عبدالقادر کے "ترجمہ قرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عیسائی اسے منحوس سمجھتے ہیں","بہ یائے مجہول","تَریُ وَش","تین اوپر دس","ثلاث عشر","دس اور تین ١٣","کرنا ہونا کے ساتھ"]

تریودش تیرَہ

اسم

صفت عددی

تیرہ کے معنی

١ - دس اور تین، تین اوپر دس، (ہندسوں میں) 13۔

"تمام اسٹیشنوں پر مدراس کا وقت ہے جو . دہلی سے تیرہ منٹ آگے . ہے۔" (١٩٠٥ء، یادگار دہلی، ١٢٥)

تیرہ english meaning

thirteenardourburningDarkgloomyobscureThirteen

شاعری

  • خاکِ شیہ سے میں جو برابر ہوا ہوں میر
    سایہ پڑا ہے مجھ پر کسو تیرہ بخت کا
  • دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
    کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو
  • طنز کرتے رہے جو تیرہ شبی پر پہروں
    ان چراغوں نے بڑھادی ہے سحر کی قیمت
  • تیرہ باطن سے نہیں ملتے ہیں روشن دل کبھی
    آتش موسیٰ کو آتشگیر کی حاجت نہیں
  • آیا ہے ابر جب کا قبلہ سے تیرہ تیرہ
    مستی کے ذوق میں ہیں آنکھیں بہت ہی خیرہ
  • و تیرہ ہے یہی دنیا کا اس سے جی نہ چھوڑ اے دل
    برای پیٹھ پیچھے رو برو تحسین ہوتی ہے
  • جو چاہے روشنی دل، تو داغ عشق اٹھا
    کہ گھر وہ تیرہ ہے جس میں کہ تابدان نہیں
  • یوں سوئے فوج شام شہ بحرو بر بڑھے
    جس طرح جانب شب تیرہ قمر بڑھے
  • اگیں ہیں خاک سے مجھ تیرہ بخت کے گل یاس
    ہو بعد جلنے کے جس طرح زرفشاں کاغذ
  • او تیرہ رو بھلا یہ سپر کیوں لگائے ہے
    آ ہوش میں کہ تجھ کو سیاہی دبائے ہے

محاورات

  • آخر تین تیرہ ہو جائینگے
  • آنکھوں میں دن (روز روشن ) تاریک تیرہ و تار ہونا
  • آٹھ اٹھارہ تین تیرہ
  • بارھوں پر تیرہ
  • تریا تیرہ مرد اٹھارہ
  • تیرہ منہ میں گودہ دیتا ہوں
  • تین بلائے تیرہ آئے دے دال میں پانی۔ تین بلائے تیرہ آئے دیکھو یہاں کی ریت۔ باہر والے کھاگئے اور گھر کے گاویں گیت۔ تین بلائے تیرہ آئے سنوگیاں کی بانی۔ راگھو چیتن یوں کہے تم دو دال میں پانی
  • تین تیرہ
  • تین تیرہ (آٹھ اٹھارہ) کرنا
  • تین تیرہ بارہ باٹ

Related Words of "تیرہ":