ثابت قدمی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Saabit-qadmi meanings and details

ثابت قدمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ثا + بِت + قَدَمی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |ثابت| اور اسم |قدم| پر مشتمل مرکب |ثابت قدم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے مرکب |ثابت قدمی| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["استقلال قیام وغیرہ دیکھو آخری","اٹل پن","ثبات قدم","مستقل مزاجی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ثابت قدمی کے معنی

١ - نظریے اصول یا مقام پر مضبوطی سے برقرار، استقلال، پاسداری۔

"وہ اگلی ثابت قدمیاں اور اگلی اولوالعزمیاں بہت تو مٹ چکیں اور جو باقی ہیں، مٹتی جاتی ہیں۔" (١٩٢٣ء، مضامین شرر، ٣٠:١)

ثابت قدمی کے مترادف

استقامت, مستقل مزاجی

ارادہ, استقامت, استقلال, پختگی

ثابت قدمی or Saabit-qadmi english Translation

determinationclarificationestablishprovequalification

شاعری

  • قبضے میں انہیں پاؤں کی ثابت قدمی ہے
    دھن فتح کی ہے پیروئی تیز دمی ہے
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!