ثقالت کے معنی

ثقالت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ثَقا + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھاری ہونا","بھاری پن"]

ثقل ثَقِیل ثَقالَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ثقالت کے معنی

١ - بوجھل پن، بوجھ، بھاری پن، وزن، گرانی۔

"ہوا میں وہ نرماہٹ سے ملی ہوئی ثقالت موجود ہوتی ہے جو اس کو مخمور بنا کر شاعرانہ گفتگو کے مواقع پیدا کرتی ہے" (١٩١٢ء، یاسیمن، ١٩٧)

٢ - [ طبیعات ] وہ قدرتی داب یا دباؤ جو کسی شے کو اس کے حیزّ کی طرف کھینچتا ہے۔

"اکثر کہا جاتا ہے کہ ثقالت ایک کشش ہے اور زمین پر اس سبب سے اجسام گرتے ہیں کہ زمین ان کی کشش اپنی طرف کرتی ہے" (١٩٠٠ء، غربی طبیعات کی ابجد، ٢٨)

ثقالت کے مترادف

وزن

بار, بوجھ, بھار, تِقل, خمار, گرانی, وزن

ثقالت english meaning

Heavinessweight; heavy loadindigestionbombastheavinessturgidity (of word, etc.)

Related Words of "ثقالت":