جائزہ کے معنی

جائزہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + اِزَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم فاعل |جائز| کے ساتھ |ۃ| بطور لاحقۂ تانیث لگنے سے |جائزہ| بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پڑتال کی علامت","سرسری امتحان","صحت کی لکیر","لُغوی معنی صلہ","نیک بدلا","وہ نشان جو رقومات پر پڑتال کے وقت لگایا جائے"]

حوز جائِز جائِزَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جائِزے[جا + اِزے]
  • جمع : جائِزے[جا + اِزے]
  • جمع غیر ندائی : جائِزوں[جا + اِزوں (واؤ مجہول)]

جائزہ کے معنی

١ - انعام، صلہ۔

"اس نے مجھ کو انعام اور جائزہ دیا۔" (١٩٣٥ء، عبرت نامہ اندلس، ١٤٧)

٢ - جانچ پرتال، امتحان۔

"اقوام متحدہ کے مقاصد اور اس کی کارگزاریوں کا مختصر جائزہ۔" (١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، سرورق۔)

٣ - گنتی، شمار، حساب؛ (مجازاً) فوج کی پریڈ، سلامی۔

"اغطس نے اسے دوبارہ رواج دیا اور جلوس کے ساتھ ان کے جائزے یا موجودات کا طریقہ جاری کیا۔" (١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت رومہ، ٦٠:٣)

٤ - کسی عہدہ یامنصب کا چارج۔

"بعض کے ہاتھ میں ٹائپ ہوئے تیار جائزے کے کاغذات بھی تھے۔" (١٩٤٧ء، ساقی، جنوری، ٧٣)

٥ - وہ نشان جو رقومات پر پڑتال کے وقت لگایا جائے، دستخط۔ (جامع اللغات)

جائزہ کے مترادف

جانچ, پرکھ, امتحان

امتحان, انعام, بدلہ, بدھ, پرکھ, پڑتال, جانچ, حاضری, دستخط, شمار, صلہ, عطیہ, گنتی, مقابلہ, موجودات

جائزہ کے جملے اور مرکبات

جائزہ نویس

جائزہ english meaning

examinationreviewverificationconfirmationchecking (an account); signature; the mark made in examining or checking; muster; a giftpresentrewarda giftcheckingchecking accountExaminationexploration (of possibility)reviewingsurveytwin

شاعری

  • تلوار تھی کہ برطرفی کا پیام تھا
    چہرے کٹے تھے جائزہ فوج شام تھا
  • فوجوں کا جائزہ تھا وہاں ہم چلے تھے جب
    گردے میں ہیں کوس کے لشکر پڑا تھا
  • اعدا تھے دم جائزہ بر بار ندارد
    منشی کے قلم ہاتھ علمدار ندارد

محاورات

  • جائزہ دیکھ لینا

Related Words of "جائزہ":