جائے عبرت کے معنی

جائے عبرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + اے + عِب + رَت }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جا| کے ساتھ ہمزہ زائد بطور ترکیب لگا کر کسرۂ اضافت کو یائے مجہول میں بدل کر عربی سے ماخوذ اسم |عبرت| لگانے سے مرکب توصیفی |جائے عبرت| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٠ء میں "مضامین فرحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جائے عبرت کے معنی

١ - عبرت کی جگہ، عبرت کا مقام۔

"جائے عبرت کو جائے وحشت بنا دیا قبرستان کیا ہے ایک جنگل ہے" (١٩٣٠ء، مضامین فرحت، ٧٧:٢)