جائے پناہ کے معنی
جائے پناہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + اے + پَناہ }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |جا| کے ساتھ ہمزہ زائد بطور ترکیب لگا کر کسرۂ اضافت لگایا گیا اور پھر اسے یائے مجہول میں بدل کر فارسی اسم |پناہ| لگانے سے مرکب اضافی |جائے پناہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پناہ گاہ","جائے امن","جائے پناہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جائے پناہ کے معنی
١ - پناہ کی جگہ، حفاظت کا مقام؛ بچنے کی جگہ۔
"میں نے دائیں بائیں دیکھا مگر کوئی جائے پناہ نہ تھی۔" (١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٤٦)
جائے پناہ کے مترادف
ماوی, ملجا
امن, ماًمن, ماوٰی, ملجا
شاعری
- دست و پا گم ہیں کچھ ایسےکہ نہیں سوجھتی راہ
شور کرتا ہوں کہ بتلائے کوئی جائے پناہ