جارحیت کے معنی
جارحیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + رے + حیْ + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل |جارج| کے ساتھ عربی قواعد کے تحت |یائے مشدد| اور |ت| بطور لاحقہ کیفیت لگایا گیا ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور تحریری طور پر ١٩٦٩ء میں "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حملہ آوری","خنجر زنی","نشتر زنی"]
جرح جارج جارِحِیَّت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جارحیت کے معنی
١ - جارح کا اسم کیفیت، حملہ آوری، جنگجوئی۔
"انسانی معاملات میں جارحیت کا رجحان اس طرف ہوتا ہے کہ اس کا مقابلہ جارحیت ہی سے کیا جائے" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ١١٧)