جام سفال کے معنی

جام سفال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + مے + سِفال }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جام| کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم |سفال| لگانے سے |جام سفال| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مٹی کا پیالہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جام سفال کے معنی

١ - مٹی سے بنایا ہوا پیالہ، مٹی کا پیالا، (مجازاً) بے حیثیت یا کم قیمت سستا اور ارزاں یا آسانی سے دستیاب ہونے والا۔

 اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا ساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٣٩)

شاعری

  • اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
    ساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے

Related Words of "جام سفال":