جام شراب

{ جا + مے + شَراب }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جام| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |شراب| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "دیوان آغا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جام شراب کے معنی

١ - شراب کا گلاس یا پیالہ جو شراب سے بھرا ہوا ہو۔

"جام شراب نے ہاتھ کی لکیروں کو رگ جاں میں تبدیل کر دیا ہو، ایسے تو اس وقت موت آ جائے تو حیات جاوداں سے کس طرح کم نہیں۔" (١٩٧٠ء، سہ ماہی، اردو، جولائی تا دسمبر، ١٤٧)