جامع الاوصاف کے معنی

جامع الاوصاف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + مِعُل (الف غیر ملفوظ) + اَو (واؤ لین) + صاف }

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم فاعل |جامع| کے بعد |ال| بطور ترکیب لگا کر عربی اسم |وصف| کی جمع |اوصاف| لگانے سے مرکب توصیفی |جامع الاوصاف| بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٣ء میں "فردوس تخیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

جامع الاوصاف کے معنی

١ - تمام خوبیوں اور اچھی صفات سے آراستہ۔

 جامع الاوصاف تھی گو آپ کی ذات مجید پھر بھی تھی حریت افراد کی حاجت شدید (١٩١٣ء، فردوس تخیل، ٦٢)