جان کی امان

{ جان + کی + اَمان }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جان| کے ساتھ |کی| بطور حرف اضافت ملانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم |امان| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

جان کی امان کے معنی

١ - معافی، رہائی، جان بخشی، عضو، عضو تقصیر؛ نجات، رست گاری۔

"سلطان نے بھی اس کو جان کی امان دی۔" (١٩٣٩ء، افسانہ پدمنی، ١٠٨)