جانبین کے معنی

جانبین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + نِبَین (یائے لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل |جانب| کے ساتھ عربی قواعد کے تحت |پن| بطور لاحقۂ تثنیہ لگنے سے |جانبین| بنا۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ہے۔, m["دو طرفہ","دونوں طرف"]

جنب جانِب جانِبَین

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

اقسام اسم

  • واحد : جانِب[جا + نِب]

جانبین کے معنی

١ - دو طرف، دونوں طرف، دونوں رخ یا پہلو۔

"تالاب میں اترنے کے لیے جانبین میں سیڑھیاں ہیں۔" (١٩٧٢ء، ہمارا قدیم سماج، ٤)

٢ - طرفین، فریقین۔

"قصور کس کا ہے، جانبین کا ہے یا محض ایک فریق کا۔" (١٩١٥ء، خطوط محمد علی، ٣٠٦)

جانبین english meaning

almsBoth sides or partiescharitygift

شاعری

  • پھر کیا تھا وار چلنے لگے جانبین سے
    آخر مقابلہ ہوا تیر و سنین سے
  • برپا ہو جب یہ حشر تو پھر آئے کس کو چین
    ماتم کا شور پڑگیا لاشے کے جانبین
  • میں تجھے دیکھا تو مجھے دیکھا
    مل گئے جانبین نظروں میں

Related Words of "جانبین":