جانماز کے معنی
جانماز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + نَماز }
تفصیلات
iفارسی زبان میں دو اسما |جا| اور |نماز| پر مشتعمل مرکب ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسن پاٹی","نماز پڑھنے کا فرش"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جانماز کے معنی
١ - (دری یا کپڑا وغیرہ) جس پر نماز پڑھی جائے، مصلاّ، سجّادہ۔
"اون سے عمدہ قسم کی جانمازیں (سجادے) بنائی جاتی تھیں" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٩٣:٣)
شاعری
- تمام شب درہمت جری پہ باز رہا
دعاے صبح میں بالاے جانماز رہا - ناگاہ چرخ پر خط ابیض ہوا عیاں
تشریف جانماز پہ لائے شہ زماں - بار سبو وہی اٹھاے جس پہ ہو فضل مے فروش
زاہد خشک یہ بھی کیا بوجھ ہے جانماز کا - بار سبو وہی اُٹھائے جس پہ ہو فضل میفروش
زاہد خشک یہ بھی کیا بوجھ ہے جانماز کا