جانی دشمن
{ جا + نی + دُش + مَن }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |جانی| کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم |دشمن| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : جانی دُشْمَنوں[جا + نی + دُش + مَنوں (و مجہول)]
جانی دشمن کے معنی
١ - وہ دشمن جو ہلاک کرنے کے در پے ہو، جان کا دشمن۔
"ان کو مارو جو ہمارے وطن اصلی لڑکی کے جانی دشمن ہیں۔" (١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ٨٣)