جاگزیں کے معنی

جاگزیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + گُزِیں }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جا| کے ساتھ مصدر |گزیدن| سے مشتق صیغۂ امر |گزیں| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی |جاگزیں| بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٩ء میں "حیات جاوید" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

جاگزیں کے معنی

١ - متمکن، منقوش، گڑجانے والا، ٹھہرا ہوا، قائم، گھر کئے ہوئے؛ بسا ہوا۔

"رسول کی محبت اس کے دل میں . جاگزیں ہے" (١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٤٧)

٢ - بیٹھنے والا، بیٹھا ہوا، قائم۔

"اسی لیے ہم اس کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے اعضا میں سے فلاں عضو میں وہ قرار یافتہ و جاگزیں ہے" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٢٠٨)

جاگزیں کے مترادف

متمکن