جاگنا کے معنی
جاگنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جاگ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |جاگر| سے ماخوذ اردو زبان میں |جاگ| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو علامت مصدر |نا| لگنے سے |جاگنا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیدار رہنا","بیدار ہونا","تازہ ہونا","روشن ہونا","متنبہ ہونا","موثر ہونا","نہ سونا","نیند اُچٹنا","نیند سے اٹھنا","ہوشیار ہونا"]
جاگر جاگ جاگْنا
اسم
فعل لازم
جاگنا کے معنی
١ - بیدار ہونا، سوتے سوتے آنکھ کھل جانا، نیند اچٹنا؛ نہ سونا، بیدار رہنا۔
"وہاں جا کر دیکھا کہ لوگ جاگ رہے ہیں" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٢٤:١)
٢ - [ مجازا ] ہوشیار ہونا، متنبّہ ہونا، چونکنا۔
خواب غلف میں ہیں یاں سب تو عبث جاگا میر بے خبر دیکھا انہیں میں جنہیں آگاہ سنا (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١١٠)
٣ - [ مجازا ] روشن ہونا، موثر ہونا۔ (جامع اللغات)
٤ - تازہ ہونا۔ (جامع اللغات)
جاگنا english meaning
be vigilantget up from sleepheaven [A]rousethe place of blessingsTo awaketo be awaketo be vigilantwake
شاعری
- جاگنا ہے غبار میں، ہم کو
خاک کی تیرگی میں سونا ہے - نہ وہ آنکھ ہی تری آنکھ تھی، نہ وہ خواب ہی ترا خواب تھا
دلِ منتظر تو یہ کس لیے، ترا جاگنا ، اُسے بھول جا - کھول کر آنکھ اڑا دید جہاں کا غافل
خواب ہو جائے گا پھر جاگنا سوتے سوتے - اس وقت کیا رہیگا تیرا لاج
جاگیو جاگنا بھلا ہیگا - اب جیتے جی تو دید اُڑا دید جہاں کا غافل
خواب ہوجائے گا پھر جاگنا سوتے سوتے - یہ تجھے سوونا خطا ہیگا
جاگیو جاگنا بھلا بیگا
محاورات
- اپنی نیند سونا اپنی نیند اٹھنا / جاگنا
- ان کا جاگنا سونا برابر ہے
- بھاگ جاگنا یا کھلنا
- تقدیر جاگنا (یا لڑنا)
- تقدیر جاگنا۔ جوان ہونا یا چمکنا
- جاگیو جاگنا بھلا ہے
- سوتے نصیب جاگنا
- فتنہ خفتہ یا خوابیدہ جاگنا
- قسمت پھر جانا یا جاگنا
- قسمت پھرنا یا جاگنا