جباریت کے معنی
جباریت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَب + با + ریْ + یَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صیغۂ مبالغہ |جبار| کے ساتھ عربی قواعد کے تحت |یائے مشدد| اور |ت| لگانے سے |جباریت| بنا۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٨ء میں فداعلی کی "تاریخ فیروز شاہی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["جبر "," جَبّار "," جَبّارِیَّت"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جباریت کے معنی
١ - زورآوری، قوت، قاہری، شوکت، بغاوت، زبردستی۔
"فیروز شاہ نے . خدا کی توفیق اور اس کے خوف اور اس کی جباریت و قہاریت کے ہراس و خیال سے ہر خاص و عام کو اپنے احسان سے بہرہ ور کیا۔" (١٩٣٨ء، تاریخ فیروزشاہی، فدا علی، ٣٠٨)
جباریت english meaning
["Omnipotence","might"]