جذبات کے معنی

جذبات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَذ + بات }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے ماخوذ اسم |جذبہ| کے ساتھ |ات| بطور لاحقۂ جمع لگنے سے |جذبات| بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ ١٨٧٠ء کو "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دل کا جوش","عواطفِ قلبی"]

جذب جَذْبَہ جَذْبات

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : جَذْبَہ[جَذ + بَہ]

جذبات کے معنی

١ - کشش، کھنچاؤ، انسان کے فطری عواطف و میلانات (جیسے رنج، خوشی، غصہ وغیرہ)۔

"نفس کے اندر مختلف قسم کے جذبات اور حرکات پیدا ہوتے ہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٦:٣)

٢ - ذہنی تاثرات، احساسات۔

"حکام سلطنت . رعایا کے جذبات کی دلداری اختیار کریں۔" (١٩١٩ء، غدر دہلی کے افسانے، ٣:٥)

شاعری

  • جذبات بُجھ گئے ہوں تو کیسے جلے یہ دل
    میرِ سپہ کا نام ہے اُس کی سپاہ تک
  • جذبات بجھ گئے ہوں کیسے جلے یہ دل
    میرِ سپہ کا نام ہے اُس کے سپاہ تک
  • میں چپ تھا تو چلتی ہوا رل گئی
    زباں سب سمجھتےے ہیں جذبات کی

Related Words of "جذبات":