جرأت مند کے معنی
جرأت مند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جُر + اَت + مَنْد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جرأت| کے ساتھ فارسی لاحقۂ صفت |مند| لگا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں روزنامہ "جنگ" کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جرأت مند کے معنی
١ - حوصلہ مند، دلیر، بیباک۔
"ایم آر ڈی کی تحریک ناکام ہونے سے حکومت جرأت مند ہو گئی ہے۔" (١٩٨٤ء، روزنامہ، جنگ، کراچی، ١٥/اپریل : ١)