جراثیم کش کے معنی
جراثیم کش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَرا + ثِیم + کُش }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جراثیم| کے ساتھ فارسی مصدر |کشتن| سے مشتق صیغۂ امر |کش| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جراثیم کش کے معنی
١ - جراثیم کو مارنے والا۔
"جراثیم کش ادویہ چھڑکنے کے آلات، بجلی سے چلنے والے پمپ . وغیرہ شامل ہیں۔" (١٩٦٦ء، روزنامہ، جنگ، ٣٠ | ٤:١٨٣)