جز لاینفک کے معنی
جز لاینفک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جُزے + لا + یَن + فَک }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جز| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی حرف نفی |لا| اور اسم صفت|ینفک| پر مشتمل ترکیب |لاینفک| لگانے سے مرکب توصیفی |جز لاینفک| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جز لاینفک کے معنی
١ - ایسا حصہ یا جز جو اپنے کل سے الگ نہ کیا جا سکے۔
"یونانی : لاطینی . در آئے ہیں ہماری زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں یہ نہ پائے جاتے ہوں یہ اردو زبان و ادب کا جز لاینفک بن چکے ہیں۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٧٨)