جزئیات نگاری کے معنی
جزئیات نگاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جُز + ای + یات + نِگا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جزئیات| کے ساتھ فارسی مصدر |نگاشتن| سے مشتق صیغۂ امر |نگار| لگا اور پھر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |جزئیات نگاری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جزئیات نگاری کے معنی
١ - معمولی سے معمولی اور چھوٹی سے چھوٹی باتوں کو بھی لکھنا، تفصیل سے لکھنا۔
"تین طویل محاضرات . جن میں جزئیات نگاری سے کام لیا گیا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٣٨:٣)