جستجو کے معنی

جستجو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُس + تُجُو }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ امکان ہے کہ فارسی اسم |جست| اور |جو| پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ڈھونڈ ڈھانڈ"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

جستجو کے معنی

١ - ڈھونڈنے کا عمل، تلاش۔

 رات بھر مشعل لیے پھرتا ہے تو کس کے لیے ماہ انور ہے سراپا جستجو کس کے لیے (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٤٤)

جستجو کے مترادف

ٹٹول, ٹوہ, سراغ, ڈھونڈ

تجسس, تلاش, ٹٹول, کھوج

جستجو english meaning

to searchseek

شاعری

  • جستجو سوچ کو اس موڑ پہ لائی ہے جہاں
    منزلیں ملتی نہیں‘ گردِ سفر ملتی ہے
  • جو موقع مل گیا تو خضر سے یہ بات پوچھیں گے
    جسے ہو جستجو اپنی وہ بچارے کہاں جائیں
  • چراغِ چار مغیلاں جلا کے نکلے تھے
    وہ قافلے جو گئے تیری جستجو کرتے
  • میری طرح سے مَہ و مہر بھی ہیں آوارہ
    کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
  • آنکھوں میں رات آگئی لیکن نہیں کُھلا
    میں کِس کا مدّعا ہُوں؟ مِری جستجو ہے کون!
  • آنکھوں میں رات آگئی لیکن نہیں کُھلا
    میں کس کا مدّعا ہوں؟ مری جستجو ہے کون!
  • میرے دشمن میری جستجو میں ابھی اس کمیں گاہ کو آگ دکھلائیں گے
    اب یہ بہتر ہے میں خود ہی آگے بڑھوں،جھاڑیوں میں یہاں ایک آہو ہے
  • کیا اپنی مشت خاک کی ہم جستجو کریں
    ملتے نہیں نشان غبار پریدہ کے
  • کتوں کی جستجو میں ہوا روڑا باٹ کا
    دھوبی کا کتا ہے کہ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا
  • چلا ہے بادیہ جستجو کو طے کرنے
    شگون گریہ بے اختیار کرتا جا

Related Words of "جستجو":