جل ترنگ کے معنی

جل ترنگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَل + تَرَنْگ }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ دو اسما پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٥ء میں "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک طرح کے باجے کا نام جو پیالوں میں پانی بھر کر تیلیوں سے بجایا جاتا ہے","پانی کی لہر","عوام جلترن بھی کہتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

جل ترنگ کے معنی

١ - پانی سے بھرے چینی کے پیالے جن کو چوب سے ضرب لگا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں۔

"جل ترنگ بجانے والا ان پیالوں کے نیم دائرے کے مرکز میں بیٹھ کر . ضرب لگا کر بجاتا ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٠٢)

٢ - حقے کے نیچے کی کھڑی نلی جس کا نچلا سرا پانی میں ڈوبا رہتا ہے اور اوپر کے سرے پر چلم رکھی جاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 97:7)

جل ترنگ english meaning

a metal cup filled with waterthe edges of which when beaten with two sticks produce harmonicol notes; the musical glasses or harmonicon; playing on glasses or china bowls by rubbing the edges

شاعری

  • یہ جل ترنگ نے پھیلادی آگ پانی پر
    کہ جل کے گر پرے خود میگھ راگ پانی پر