جلوس کے معنی

جلوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُلُوس }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں حیدری کی "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بادشاہوں یا امیروں کی سواری","بھیڑ بھڑکّا","بہت سے لوگوں کا اکٹھے ہو کر کسی خاص موقع پر بازاروں میں سے گزرنا","تخت نشینی","تزک و احتشام","ساز و سامان","شان و شوکت","شاہانہ حشم و خدم","شاہی سواری"]

جلس جَلْسَہ جُلُوس

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جُلُوسوں[جُلُو + سوں (و مجہول)]

جلوس کے معنی

١ - بیٹھنا

 صفا سے وہ در و دیوار باغ کا عالم کہ اشیانے میں دشوار طائروں کو جلوس (١٨٨١ء، مومن، کلیات، ٢)

٢ - [ مجازا ] تخت نشینی، نیز تخت نشینی کا سنہ۔

"تاریخ جلوس کے جشن پر . خلعت عطا ہوتا تھا۔" (١٩٢٧ء، حالات سرسید،٤)

٣ - شاہانہ حشم، امیروں اور بادشاہوں کی سواری، سواری کے ٹھاٹھ باٹ اور کروفر۔

"وہ اس کے بعد نور کا حلّہ بہشتی پہن کر فرشتوں کے روحانی جلوس کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں پیش ہوتے ہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٥٥:٣)

٤ - ساز و سامان، ٹھاٹھ باٹ، جیسے برات وغیرہ کا جلوس۔

"جھٹپٹا وقت تھا کہ راستے میں مجھے شادی کا ایک جلوس ملا۔" (١٩٢٠ء، روح ادب، ١٣٣)

جلوس کے مترادف

بھیڑ, ہجوم, مجمع, انبوہ

اژدھام, انبوہ, بھیڑ, بیٹھنا, بیٹھک, تجمل, تحمل, تُزک, جَلَس, جمگھٹ, مجمع, نشست, کرّوفر, کروفر, ہجوم

جلوس english meaning

sitting; accession (to a throne); statepompaccession to a throneProcessionwee-bit

شاعری

  • شمع مومی پہ سبز ہر فانوس
    دھانی جوڑے میں جوں پری کا جلوس
  • حاتم دماغ اس کا نہ ہو کیوں فلک اوپر
    جس کے جلوس میں شمس و قمر ہیں گے دو ڈھلیت

Related Words of "جلوس":