جم[1] کے معنی
جم[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَم }
تفصیلات
iفارسی زبان میں پیشدادی خاندان کے بادشاہ |جمشید| کے نام کی تخفیف ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں تقریباً اصلی معنی میں مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء میں "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["جَمْشید "," جَم"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جم[1] کے معنی
١ - پیشدادی خاندان کا چوتھا بادشاہ، جمشید۔
"بزم طرب میں وہ سماں بندھا کہ بزم جم و کَے کا نقشہ نظروں کے سامنے کھنچ گیا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩٦)
٢ - حضرت سلیمان علیہ السلام، جم ثانی (جن پری نگیں وغیرہ کے ساتھ)۔ (فرہنگ آنند راج؛ نوراللغات)
میں تو ایک بندۂ ناچیز ہوں رد کردۂ خلق کیا عجب ہے جو غلامی میں تری جم ہوتا (١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٣)
٣ - جب آئینہ اور سد کے ساتھ ہو تو شاہ اسکندر سے مراد ہوتی ہے۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آنند راج)
٤ - بڑا بادشاہ۔
جم[1] کے مترادف
جمشید
جم[1] کے جملے اور مرکبات
جلیدہ, جم اقتدار, جم بزم, جم تبار, جم جاہ
جم[1] english meaning
["Name of an ancient king of Persia; The regent of the infernal regions and the judge of departed souls","the pluto of Hindus; the angel of death; (metaphorically) anything disagreeable or intolerable; one of a pair or couple"]