جماعت بندی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word jamaat-bandi meanings and details

جماعت بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَما + عَت + بَن + دی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم جماعت کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے مشتق صیغۂ امر |بند| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر |ی| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |جماعت بندی| مرکب بنا، ١٨٨٥ء میں "فسانۂ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

جماعت بندی کے معنی

١ - علیحدہ علیحدہ درجہ بنانا، جداگانہ سلسلوں میں تقسیم کرنا، سائنسی علوم میں گروہوں میں تقسیم کرنا۔

"علما نے علوم و فنون کی جماعت بندی کر کے انہیں احاطۂ تحریر میں داخل کیا۔" (١٩٣٨ء، کتاب العلم، ٤)

٢ - درجہ، کلاس وغیرہ کا قیام۔

"یکم جون ١٨٧٥ء سے جماعت بندی ہو کر تعلیم شروع ہو گئی۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٤٩)

٣ - گروہ بندی، جتھا بندی۔

"مطالعۂ حیوانات میں حیوانات کی جماعت بندی سے واقف ہونا ضروری ہے۔" (١٩٤٢ء، حیوانیات، ب)

جماعت بندی کے مترادف

گروہ بندی

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!