جمالیات کے معنی
جمالیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَما + لِیات }
تفصیلات
iعربی زبان میں اسم صفت |جمالی| کے ساتھ لاحقۂ جمع |ات| لگانے سے |جمالیات| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٠ء میں مجنوں کی "شوپن ہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["جمل "," جَمال "," جَمالِیات"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمالیات کے معنی
١ - وہ علم جس میں حسین چیزوں کے پرکھنے کے اصول و اقدار سے بحث ہوتی ہے، حسن شناسی، فنون لطیفہ کا علم۔
"Aesthetics ایک دوسرا علم ہے جس کا تعلق اقدار سے ہے یہ جمالیات ہے۔" (١٩٣٠ء، شوپن ہار، مجنوں، ٣٤)
٢ - [ بطور جمع ] جمالی کی جمع۔
جو والہانہ ادائیں تھیں آج بلبل کی جمالیات میں گلشن کے تھیں انوکھی سی (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٦٤)