جمہوری حکومت کے معنی
جمہوری حکومت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَم + ہُو + ری + حُکُو + مَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |جمہوری| اور اسم |حکومت| پر مشتمل مرکب توصیفی ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٢ء کو "جغرافیۂ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
جمہوری حکومت کے معنی
١ - وہ نظام حکومت جس میں مملکت کی حاکمیت کے اختیارات ملک کے عام باشندوں کو نمایندوں کے ذریعے حاصل ہوں اور حکومت کے عام ذرائع اور طاقتیں عوام کے فائدے کے لیے وقف ہوں، عوام کی نمائندہ حکومت، جمہوریت۔
"ترکی میں اب جمہوری حکومت قائم ہے۔" (١٩٣٢ء، جغرافیۂ عالم، ٢٤٤:٢)