جنت الفردوس کے معنی
جنت الفردوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جَن + نَتُل (ا غیر ملفوظ) + فِر + دَوس (واؤ لین) }
تفصیلات
iاصلاً عربی ترکیب ہے عربی زبان میں اسم |جنت| کے بعد حرف تخصیص |ال| لگا کر اسم |فردوس| لگانے سے مرکب |جنت الفردوس| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء کو "بہشت نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
جنت الفردوس کے معنی
١ - جنت کا ساتواں یا آٹھواں درجہ، فردوس۔
ادھر روضے کا نقشہ صفحۂ دل پر اوترنا تھا اودھر تھا جنۃ الفردوس کا دل سے اوتر جانا (١٩١٩ء، لذت درد، ٢٤)