جندڑی کے معنی
جندڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جِنْد + ڑی }
تفصیلات
iہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جان کی تصغیر"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : جِنْدْڑیاں[جِنْد + ڑِیاں]
- جمع غیر ندائی : جِنْدْڑِیوں[جِنْد + ڑِیوں (واؤ مجہول)]
جندڑی کے معنی
١ - جان، زندگی۔
"اتنی ننھی ننھی جندڑیاں (جانیں) دلدل میں تڑپ تڑپ کے جان دیں گی۔" (١٩٢٧ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٢، ٩:٢٢)
جندڑی english meaning
Life(W. dial.) life(w.dial) lifedip pen in inkpot
شاعری
- تم نے اس کا کونسا ثابت کیا کھوٹا چلن
اشرفی خانم کی جندڑی پر ستم توڑا عبث - رات بھر ناک میں دم رہتا ہے اس فتنے سے
توڑی کس دن مری جندڑی پہ قیامت نہ گئی - دم الجھتا ہے مرا جب سے نظر آئے وہ بال
میری جندڑی کا پڑے چاہ نگوڑی پہ وبال - ہے مثل بی جان سچ مرتے پہ مرتا ہے کوئی
لعل خاں پر لعل سی جندڑی گنواؤں کیا غرض
محاورات
- جندڑی پر (ستم) قیامت توڑنا
- جندڑی پر اللہ کا غضب ٹوٹے
- جندڑی کا وبال پڑنا
- ٹوٹی بانھ گلجندڑی (گلے پڑی)