جنس عامل کے معنی
جنس عامل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جِن + سے + عا + مِل }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جنس| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم صفت |عامل| لگانے سے مرکب توصیفی |جنس عامل| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "تاثرات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جنس عامل کے معنی
١ - عمل کرنے والی ذات، مرد، شخص، مرد ذات۔
"جنس عامل (مرد) اور جنس نازک (عورت) کے مادی فرائض کی تعین اور حد بندی جلد از جلد کر دی جائے۔" (١٩٧٦ء، ملاواحدی، تاثرات، ٣٥٣)