جنم جلا کے معنی

جنم جلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَنَم + جَلا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |جنم| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |جلنا| سے مشتق صیغہ ماضی مطلق بطور اسم صفت لگنے سے مرکب |جنم جلا| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت تھوڑا","بے بس","بے چارہ","بے کس","پیدائش کا بدنصیب","شوم طالع","مصیبت زدہ","منحو س"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

جنم جلا کے معنی

١ - پیدائشی کمبخت، منحوس۔

"مجھ جنم جلی کی قسمت ہی خدا نے ایسی بنائی ہے۔" (١٩١١ء، برق (گلدستہ پنج، ١٩١))

٢ - (ہمدردی کے اظہار کے موقع پر) بے چارہ، مصیبت زدہ، بد نصیب۔

"اس کی بدولت اس جنم جلی پر آفت ہے۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، ٤٦)

٣ - بہت تھوڑا، ذراسا، جیسے: کیا جنم جلا سودا دیا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)

جنم جلا english meaning

"burned or spoiled from birth"originally bad; unfortunatewretched; very littlecursedcussedlittleunfortu-nate

Related Words of "جنم جلا":